Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
04 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا بھرمیں کورونا کی تباہ کاریوں میں شدت آنے لگی

دنیا بھرمیں کورونا کی تباہ کاریوں میں شدت آنے لگی۔ مسلسل تیسرے...
شائع 02 نومبر 2020 12:38pm

دنیا بھرمیں کورونا کی تباہ کاریوں میں شدت آنے لگی۔ مسلسل تیسرے روز بھی مزید پانچ لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزارتک جا پہنچی۔ وائرس سے اموات 12 لاکھ 5 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

امریکا تاحال متاثرین کی تعداد میں سرفہرست ہے۔ جہاں کیسز 94 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئے۔ جبکہ دولاکھ چھتیس ہزاراموات ہو چکی ہیں۔

ماہرامراض کے امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا کہ سردیوں میں وائرس میں مزید شدت آسکتی ہے۔

بھارت میں متاثرین کی تعداد بیاسی لاکھ اور برازیل میں پچپن لاکھ سے زائد ہوگئی۔

کورونا سے متاثرہ شخص سےملاقات کے بعد سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے بھی احتیاطاً قرنطینہ کرلیا۔

یورپ میں کورونا کی دوسری لہر کےتحت فرانس اور جرمنی میں بھی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ چانسلراینگلا مرکل کا کہنا ہے پابندیاں ایک ماہ کے لیے نافذ کی جارہی ہیں۔