غیرملکیوں کیلئے عمرہ پابندی ختم،ہر ہفتے10ہزار افراد عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے
مکہ مکرمہ:غیرملکیوں کلئےب عمرہ پابندی ختم ہوگئی، ہر ہفتے 10ہزار افراد عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے،18سے50سال کے افراد کو اجازت دی گئی ہے، کورونا سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔
عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری آگئی،سعودی عرب میں دنیا بھرکےمسلمانوں کیلئےعمرہ پرعائدپابندی ختم ہوگئی،ہرہفتے 10 ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب آسکیں گے۔
وزارت حج وعمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کے سلسلے میں مقررہ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔
زائرین کیلئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں ،18 سے 50 سال عمر کےدرمیان افراد کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔
زائرین کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرکے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کووڈ 19 وائرس سے پاک ہیں ،سرٹیفکیٹ زائر ین کے ملک میں ایسے ادارے ہی کا قابل قبول ہوگا جو مملکت کے سسٹم پر ہیں۔
مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز نیز مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز کیلئے پیشگی بکنگ کرانا ہوگی ،یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائے گی،ہر ہفتے دس ہزار عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے جبکہ مملکت میں تقریباً 500 عمرہ کمپنیوں کو ریلیف ملے گا،جو کورونا بحران سے متاثر ہوئی ہیں۔
Comments are closed on this story.