دہشتگرد اور قاتل، مسلمان اور اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے، کینیڈین وزیراعظم
فرانسیسی صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف دنیا بھر کے ...
فرانسیسی صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف دنیا بھر کے ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، حزب اللہ چیف اور کینیڈین وزیراعظم نے بھی بیان کی مذمت کردی۔
افغانستان، لیبیا، لبنان، فلسطین، انڈونیشیا، روم سمیت مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گیا، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے پوسٹرز اور پتلے نذرآتش کئے گئے۔ لندن اور روس میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے بھی مظاہرہ ہوا۔
حزب اللہ چیف حسن نصراللہ کہتے ہیں میکرون ڈھٹائی دکھا رہے ہیں۔ یہ آزادی اظہار رائے نہیں جنگ کا آغاز ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی مسلمانوں کے حق میں بول اٹھے۔ کہا دہشتگرد اور قاتل، مسلمان اور اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے، آزادی اظہار رائے کی حدود ہونی چاہئیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.