Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا کی دوسری لہر :فرانس میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

پیرس:کورونا کی دوسری خطرناک لہر سامنے آنے کے بعد فرانس میں آج سے...
شائع 29 اکتوبر 2020 08:59am

پیرس:کورونا کی دوسری خطرناک لہر سامنے آنے کے بعد فرانس میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ریسٹورنٹس،کیفے اور بار بند رہیں گے جبکہ تمام اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے،مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

فرانس میں کوروناوائرس کی صورتحال ایک بار پھر بےقابوہوگئی،جس کے باعث ملک بھر میں کل سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران ریسٹورنٹس،کیفےاورباربندرہیں گےاورتمام اجتماعات پرپابندی ہوگی تاہم اسکول اورکالجزکھلےرہیں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نےعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کام پر جانے کیلئے حکومت سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

فرانس کے صنعتی ادارےاورایئرپورٹس بھی کھلےرہیں گےتاہم ہر مسافر کیلئے کوروناٹیٹ لازمی ہوگا۔

فرانس میں کوروناوائرس سے اب تک 35ہزار541افرادہلاک ہوچکےہیں جبکہ کیسزکی مجموعی تعداد 12لاکھ کے قریب ہے۔