'امریکامیں جوبھی سربراہ بنے،اسےایران کےسامنےگردن جھکانی ہی ہو گی'
ایرانی صدر حسن روحانی نے متحدہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں کس امیدوار کے کامیاب ہونا ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ امریکا میں جو بھی سربراہ بنے گا اسے ایران کے سامنے گردن جھکانی ہی ہوگی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد اظہارِ خیال کرنےوالے روحانی نے امریکی انتخابات اور ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی کی مدت کے خاتمے سے متعلق بیانات دیے۔
روحانی نے بتایا کہ'ہم کتنااسلحہ خریدیں گےیہ اہمیت نہیں رکھتا اصل مسئلہ اپنےحقوق کاحصول ہے۔ کٹھن حالات سےدوچارایرانی عوام کو ہماری عالمی سطح پر اہمیت سے بھی آگاہ ہونا چاہیئے'۔
حسن روحانی نے بتایا کہ امریکا ا سوقت تنہا رہ چکا ہے، کوئی بھی اب اس کا دفاع نہیں کرسکا۔امریکامیں کس امیدوار یا پھرکس پارٹی کے انتخابات میں کامیاب رہنے کی ہمارے لیے کوئی وقعت نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ایران کے دوست ممالک نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا تھا۔چین اور روس ہمارے دوست ممالک ہیں، لیکن یہ ہمارا دفاع کرنے سے قاصر رہے اور انہیں دشمن کی صف میں شامل ہونا پڑا۔ لیکن اب ایران، روس اور چین کی صف میں شامل ہے۔
Comments are closed on this story.