Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہنے پر شاہ رخ خان کی پٹائی

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ کی ایک بار ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر...
شائع 20 اکتوبر 2020 02:14pm

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ کی ایک بار ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر وہاں موجود نوجوانوں نے پٹائی کردی تھی اور انہیں بڑی مشکل سے اپنی جان بچانا پڑی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار اور لاکھوں مداحوں کی دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان ایک مرتبہ دہلی کے گلی محلوں میں نوجوانوں کے ہاتھوں پٹ چکے ہیں.

اس بات کا انکشاف خود سپر اسٹار نے بھارتی ٹیلی وژن کے کپل شرما شو میں کیا۔ شاہ رخ خان نے واقعے کی تفصیلات بتائیں کہ بہت پرانی بات ہے جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تب میں ایک لڑکی کے ساتھ ’ڈیٹ‘ لگا رہا تھا اس وقت کچھ نوجوانوں نے مجھ سے لڑکی کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے۔

فلم ’’ڈر‘‘ سے شہرت کرنے والے شاہ رخ خان نے قہقہے لگاتے ہوئے مزید بتایا کہ نوجوان مجھے مارتے رہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے رہے کہ گرل فرینڈ نہیں یہ تمہاری بھابھی ہے اور مجھ سے بھابھی کہلوانے پر زور بھی دیا۔

اس موقع پر کنگ خان نے ازراہِ مذاق کہا کہ اس واقعے کے بعد سے میں بہت محتاط ہوگیا اور آج بھی اگر اپنی بیوی گوری کے ساتھ دہلی جاتا ہوں اور کوئی پوچھتا ہے کہ یہ کون ہے تو میں فوراً جواب دیتا ہوں کہ یہ ’’بھابھی‘‘ ہے۔ شاہ رخ کی اس بات پر حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔