دونوں ملک مل بیٹھ کر بات چیت کریں گے اور مسئلہ کا حل نکالیں گے
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ دونوں...
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ دونوں ملکوں کےدرمیان جنگ بندی پر عمل درآمد آج سے ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ کی میزبانی میں ماسکو میں دونوں ملکوں کے سفارت کاروں کے مابین 10 گھنٹوں کی بات چیت کے بعد ہفتہ کی دوپہر سے جنگ بندی پراتفاق ہوا۔
روسی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا دونوں ملک مل بیٹھ کر بات چیت کریں گے اور مسئلہ کا حل نکالیں گے۔
آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جنگ اس وقت چھڑی تھی جب آرمینیا نے آذربائیجان کے سرحدی علاقے ناگورنو قاراباخ پر حملہ کردیا تھا۔
آذربائیجان اور آرمینیائی فوجیوں کے مابین لڑائی کا آغاز 27 ستمبر کو ہوا تھا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.