Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکی ریاست مشی گن کی گورنر کے اغواء کی کوشش ناکام،13انتہاپسند گرفتار

واشنگٹن :امریکی ریاست مشی گن کی ٹرمپ مخالف ڈیمو کریٹک گورنر...
شائع 09 اکتوبر 2020 10:47am

واشنگٹن :امریکی ریاست مشی گن کی ٹرمپ مخالف ڈیمو کریٹک گورنر گریچن وٹمر کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی، منصوبہ بندی میں ملوث حکومت مخالف ملیشیا گروپ کے اراکین سمیت 13انتہاپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ، تمام افراد سفید فام اور نسلی برتری کے حامی ہیں۔

سفید فام نسل، اعلیٰ ہے، یہ بدترین نظریہ امریکا میں ہمیشہ سے موجود رہااور ٹرمپ کے دور میں نسل پرستی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

نسل پرستوں نے ریاست مشی گن کی گورنر کو اغوا ءکرنے کی منصوبہ بندی کی جسے ناکام بنا دیا گیا،وٹمر نے کہا کہ ٹرمپ کی وجہ سے نسل پرستوں کو بڑھاوا ملا۔

ٹرمپ نے پہلے صدارتی مباحثے میں وائٹ بوائز کی تعریف کی تھی جبکہ جو بائیڈن نے بھی ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے نسل پرستی میں اضافے کا الزام عائد کیا۔

گریچن وٹمر کو ٹرمپ کا سخت ناقد سمجھا جاتا ہےٹرمپ نے اپریل میں مشی گن کو آزاد کراؤ کا ٹویٹ بھی کیا تھا،قابل ذکر بات یہ ہے کہ گورنر کے اغوا ءکی سازش کی امریکا بھر میں مذمت کی جارہی ہےلیکن وہ امریکی صدر جو بات بے بات ٹویٹ کرتے ہیں ان کی طرف سے گورنر کے اغواء کی مذمت کاابھی تک کوئی بیان بھی سامنے نہیں آیا۔