Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ کو معلوم ہے دودھ پینے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

دودھ ہم سب کی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے جسے صحت مند زندگی اور مضبوط...
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2020 12:12pm

دودھ ہم سب کی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے جسے صحت مند زندگی اور مضبوط ہڈیوں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دودھ پینے کا صحیح وقت کون سا ہے؟

جس طرح ہم وقت پر ناشتہ اور دیگر کام کرتے ہیں بلکل اس ہی طرح اگر ہم دودھ کو بھی صحیح وقت پر پیئیں گے تو ہی یہ ہمیں فائدہ پہنچائے گا۔

ماہرین صحت کے مطابق دودھ پینے کا بہترین وقت شام اور رات ہے، رات کو آپ سونے کے لیے لیٹنے لگیں تو چند منٹ پہلے دودھ پئیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی جب کہ یہ حافظہ تیز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔

دوسری جانب ایسے بچے جن کی عمر 5 سال سے کم ہے ان کے لیے دودھ پینے کا بہترین وقت صبح ہے اور ان کے لیے روزانہ صبح دودھ پینا فائدہ مند ہوگا۔

شام اور رات کو دودھ پینا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کیلشیئم جذب کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔