Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پینٹاگون کی اعلیٰ عسکری قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی...
شائع 07 اکتوبر 2020 08:55am

ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی فوج کے سروسز چیف سمیت پینٹاگون کی اعلیٰ عسکری قیادت قرنطینہ میں چلی گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائس کمانڈر یو ایس کوسٹ گارڈ ایڈمرل چارلس رے میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مائیک ملی قرنطینہ میں چلے گئے۔

پینٹاگون حکام کے مطابق ایڈمرل چارلس نے پچھلے ہفتے سروس چیف کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

حکام کے مطابق جنرل مائیک ملی کے علاوہ پینٹاگون کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی خود ساختہ تنہائی (آئسولیشن) میں چلے گئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق تمام عہدیداد قرنطینہ میں رہتے ہوئے ہی اپنی خدمات انجام دیں گے۔