بھارت کا اینٹی سب میرین سسٹم "اسمارٹ" کا تجربہ
بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے تیار کردہ اینٹی سب مرین میزائل سسٹم کا آج اُڈیشہ کے ساحل پر وہیلر جزیرے سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔
سوپرسونک میزائل اسسٹنٹ ریلیز آف ٹارپیڈو (اسمارٹ) نے تجربے کے دوران مشن کے تمام اہداف کو نشانہ بنایا۔ سمندری ساحل کے علاوہ ٹریکنگ اسٹیشن (رڈار، الیکٹرو آپٹیکل سسٹم) اور جہازوں سمیت ٹیلی میٹری اسٹیشنوں نے مشن کے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
اسمارٹ ٹارپیڈو کی رینج سے آگے مار کرنے والے ایک میزائل اینٹی سب میرین سسٹم میں جنگی صلاحیت ہے اور اس میں ٹارپیڈو کو داغنے کے لیے ایک میزائل کی مدد لی جاتی ہے۔
یہ نظام ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریز نے تیار کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی۔
Comments are closed on this story.