Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: جناح اسپتال، ایئرایمبولینس کیلئے ہیلی پیڈ فعال

کراچی : جناح اسپتال کراچی میں ائیر ایمبولینس کےلیے20 سال بعد ...
شائع 05 اکتوبر 2020 08:08pm

کراچی : جناح اسپتال کراچی میں ائیر ایمبولینس کےلیے20 سال بعد ہیلی پیڈ کو فعال کردیا گیا۔ اب دور دراز سے مریضوں کو با آسانی اسپتال لایا جاسکے گا تقریبادو دہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں تعمیر شدہ ہیلی پیڈ پر اترا۔

اب ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے میں ہوائی ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جاسکیں گے۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لینڈنگ کے لئے جے پی ایم سی کو نان اعتراض سرٹیفکیٹ دےدیا ہےہیلی کاپٹر ایمبولینسز 1990 کی دہائی میں مریضوں کو جے پی ایم سی میں لاتی تھیں۔ماضی میں جب کوئٹہ کا ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسوقت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی مریضوں کو جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

ہیلی پیڈ کی حالت خراب ہونے پرطویل عرصے تک ہیلی کاپٹر کی پروازیں بند تھیں اب کسی بھی علاقے سے چند گھنٹوں میں مریض جے پی ایم سی لایا جاسکتا ہے۔ہیلی پیڈ کی بحالی پر سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے مشکور ہیں۔