Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کااپنےشہریوں سےترک اشیاءکےمکمل بائیکاٹ کا مطالبہ

سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ بائیکاٹ درآمد، سرمایہ کاری اور سیاحت کی سطح پر بھی کیا جائے۔
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2020 06:17pm

سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے ترک اشیاءکے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ بائیکاٹ درآمد، سرمایہ کاری اور سیاحت کی سطح پر بھی کیا جائے۔

سعودی عرب نےیہ فیصلہ ترک صدر کے حالیہ بیان کے بعد کیا۔

ترک صدر نے کہا تھا کہ کچھ خلیجی ممالک خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔

ترک صدر نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر بھی مذمت کی تھی۔