امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا
واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔
نہ ماسک پہنا، نہ ماسک پہنے والوں کو بخشا اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کورونا کی زد میں آگئے۔
صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کورونا کا شکار ہوگئے، ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
Tonight, @FLOTUS and I tested positive for COVID-19. We will begin our quarantine and recovery process immediately. We will get through this TOGETHER!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 2, 2020
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میرا اوراہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، خاتونِ اول اور وہ دونوں ہی فوری قرنطینہ اور بحالی کا مرحلہ شروع کریں گے،ہم سب اس وبا ءکا مقابلہ ساتھ مل کرکریں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر کی مشیر اور قریبی ساتھی ہوپ ہکس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،ہوپ ہکس کے بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر ہوپ ہکس نے حال ہی میں متعدد بار ان کے ساتھ سفر کیا تھا ،ہوپ ہکس اوہائیو میں منعقدہ مباحثے میں شرکت کیلئے بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ موجود تھیں۔
Comments are closed on this story.