Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ معطل

لندن :کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ مارگریٹ...
شائع 02 اکتوبر 2020 09:25am

لندن :کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ مارگریٹ فیریئر کو معطل کردیا گیا۔

کورونا کی علامات کے باوجود مارگریٹ فیریئر نے اسکاٹ لینڈ سے لندن کا سفر کیا اور پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لیا،معطل رکن پارلیمنٹ نے اپنے عمل پر معافی مانگ لی۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن کی بھی بغیر ماسک لگائے لندن میں شاپنگ کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بغیر ماسک کے مقامی اخبار میں تصویر کی اشاعت پر اسٹینلے جانسن نے معذرت کرلی۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹینلے جانسن کے متعلق کارروائی کا فیصلہ پولیس کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ماسک نہ پہننے پر 200پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اب تک برطانیہ میں کورونا وائرس سے 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4 لاکھ 60 ہزارسے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔