Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

روس،فرانس کی آذربائیجان اورآرمینیاکےدرمیان جنگ بندی کیلئےپھر اپیل

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اوران کے فرانسیسی ہم منصب امانوئیل میکروں نے ٹیلی فون پرہونےوالی بات چیت پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا
شائع 01 اکتوبر 2020 11:51pm

روس اورفرانس نےآذربائیجان اور آرمینیاکے درمیان جنگ بندی کی پھر اپیل کی ہے اور ایسے میں سرکاری طورپر بتائی جانے والی اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اوران کے فرانسیسی ہم منصب امانوئیل میکروں نے ٹیلی فون پرہونےوالی بات چیت پرمشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ منسک میں جنگ بندی کی جاسکے۔

روس نےآرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کو شورش زدہ جنوبی کوہ قاف کے علاقے میں صدیوں پرانے تنازعے پر بات چیت کی میزبانی کی بھی پیشکش کی۔

ریڈیو پاکستان