بابری مسجد کیس: بی جے پی رہنما الزام سے بری
سی بی آئی کی ٹرائل عدالت نے28 سالہ پرانے مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس بات کےناکافی شواہد ہیں کہ مسجد کو منصوبہ بندی کے تحت شہید کیاگیا۔
بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلیٰ رہنماوں کو1992میں بابری مسجد کو شہید کرنے میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کردیا ہے۔
سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی ٹرائل عدالت نے28 سالہ پرانے مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس بات کےناکافی شواہد ہیں کہ مسجد کو منصوبہ بندی کے تحت شہید کیاگیا۔
دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کےخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.