Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

اردن میں پارلیمان تحلیل، ہانی الملقی نگران وزیراعظم مقرر

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق حکومت ایک ہفتے کے اندر مستعفی ہوجائے گی جبکہ ہانی الملقی کو نگراں وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔
شائع 28 ستمبر 2020 11:36pm

اردن کے شاہ عبداللہ نے گزشتہ روز پارلیمان کے بعد سینیٹ کو بھی تحلیل کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حکومت ایک ہفتے کے اندر مستعفی ہوجائے گی جبکہ ہانی الملقی کو نگراں وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ،اُردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے اپنے خصوصی شاہی اختیارات استعمال کرتے ہوئے پارلیمان تحلیل کردی اوررواں سال کےاختتام تک نئے آئین کے تحت پارلیمانی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اردنی حکام کا کہنا ہے کہ آئینی قوانین کے تحت پارلیمان کی تحلیل کے بعدحکومت کو ایک ہفتے کے اندر مستعفی ہوجانا چاہیئے اس سے نومبر میں انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اس اقدام کے بعد ہانی الملقی کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔اردن کے نئے وزیر اعظم کو نئی کابینہ کی تشکیل اور جلد انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے عہدے سے عبداللہ النسور کا استعفی اور نئے وزیر اعظم کی تقرری اردن میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔