Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے باسمتی چاول کو اپنے نام رجسٹر کرانے کی کوشش شروع کردی

اسلام آباد:بھارت نے باسمتی چاول کو اپنے نام رجسٹر کرانے کی کوشش...
شائع 28 ستمبر 2020 12:25pm
کاروبار

اسلام آباد:بھارت نے باسمتی چاول کو اپنے نام رجسٹر کرانے کی کوشش شروع کردی، پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کیخلاف یورپی یونین میں درخواست جمع کروانےکافیصلہ کرلیا۔

بھارت نے پاکستان کیخلاف ایک اور سازش کرلی،یورپی یونین میں باسمتی چاول کو انڈین پیداوارقراردینے کی درخواست دے دی۔

پاکستانی چاول کے پاکستانی برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ اگرانڈیاایساکرنےمیں کامیاب ہوگیاتویہ باسمتی چاول کی برآمدکیلئے ایک بڑادھچکاثابت ہوگا۔

دوسری جانب پاکستانی حکام پُرامید ہیں کہ بھارت باسمتی چاول کے جملہ حقوق اپنے نام کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ،پاکستان جلد یورپی یونین میں درخواست جمع کرائے گا۔

پاکستان نے گزشتہ سال 2ارب ڈالر کا 40لاکھ ٹن سے زائد چاول برآمد کیا تھا،جس میں 5لاکھ ٹن باسمتی چاول بھی شامل تھا،یورپی یونین باسمتی چاول کا بڑا درآمد کنندہ ہے۔