نگورنوکاراباخ میں کشیدگی، پاکستان کا آزربائیجان کی حمایت کا اعادہ
پاکستان نے نگورنوکاراباخ میں کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ آزربائیجان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان نے نگورنو کاراباخ ریجن میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ آرمینیا کی افواج کی ہفتہ رفتہ سے آزربائیجان کے ترتر، اغدام، فزولی اور جبرائل خطوں کے دیہات میں شہری آبادی پر شدید شیلنگ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔اس سے پورے خطے کا امن وسلامتی داؤ پر لگ سکتا ہے۔ آرمینیا اپنی فوجی کارروائی فوری بند کرے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ سے بچا جاسکے۔ پاکستان برادر قوم آزربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ ہم نگورنو کاراباخ پر آزربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں جو متفقہ طورپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ متعدد قراردادوں کے مطابق ہے۔
Comments are closed on this story.