Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ کون تھا جو روز فریج سے پنیر چوری کررہا تھا۔۔۔؟

جرمنی میں ایک خاندان کو اس وقت پریشانی کا سامنا پڑا جب فریج میں...
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2020 09:12am

جرمنی میں ایک خاندان کو اس وقت پریشانی کا سامنا پڑا جب فریج میں رکھا "چیز" (پنیر) غائب ہونے لگا، کسی کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ چور کون ہے۔

آخر کار فیملی نے چور کو پکڑنے کے لیے ایک حل نکالا اور فریج کے اندر ایک کیمرہ لگا دیا۔

اس حوالے سے اس فیملی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس کے آغاز میں لکھا ہے کہ ’ہمارے فریج میں سے چیز غائب ہوتی رہی لہذا ہم نے اس بات کا پتا لگانے کے لیے فریج میں ایک کیمرہ لگا دیا۔‘

اس ویڈیو میں آپ کو جو اگلا سین نظر آتا ہے وہ یہ کہ فیملی کا پالتو جرمن شیفرڈ کتا فریج کے دروازے کو کھولتا ہے، اپنے دانتوں سے چیز کا پیکٹ اٹھاتا ہے اور چپکے سے وہاں سے نکل جاتا ہے۔