Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کی صحت زیادہ اہم قرار

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں...
شائع 19 ستمبر 2020 07:37pm

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں کئے جانے والے پانچ ہزار ٹیسٹوں میں سے اکیانوے مثبت آگئے ہیں، بچوں کی صحت تعلیم سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چارتعلیمی ادارے بند کردیئےگئے،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں اٹھائیس ستمبر کو اسکولز کھولے جائیں گے،پانچ ہزارٹیسٹ میں سے91کی رپورٹ مثبت آئی،مرحلہ وارتعلیمی ادارےکھولنےکاعمل ایک ہفتہ مؤخرکیاگیا۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسزسےاسکول اتنظامیہ کےمسائل بڑھے ہیں، بچوں کی صحت ان کی تعلیم سےزیادہ اہم ہے، ملک بھرمیں کورونا کی صورتحال اطمینان بخش ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا ہوگا۔