Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

7 سالہ مارشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے نئی تاریخ رقم کردی

فخر پاکستان، فخر کراچی۔۔۔ پاکستان کی بیٹی 7 سالہ مارشل آرٹس...
شائع 03 ستمبر 2020 07:47pm

فخر پاکستان، فخر کراچی۔۔۔ پاکستان کی بیٹی 7 سالہ مارشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے نئی تاریخ رقم کردی۔ بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کو شکست دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوالیا۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی ای میل کے زریعے تصدیق کردی جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پربھی جاری کردیں۔

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکناچور کردیا، انہوں نے ایک منٹ میں 242 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔

enter image description here
enter image description here

بھارتی کھلاڑی شوروتی ایس نے یہ ریکارڈ 2018 میں بنایا تھا جو ابھی تک ناقابل شکست تھا۔

عمومی طور پر اس عمر میں لڑکیاں گڈی گڈے سے کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں مگر فاطمہ اپنی مارشل آرٹس پریکٹس پر ابھی سے خاص توجہ دیتی ہیں اور ننچکو ہو یا ٹائل توڑنا ہو، پنچ ہو یا ککس ان کی مہارت لاجواب ہے اور فاطمہ اب تک کراچی چیمئین شپ میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا ہے۔

enter image description here
enter image description here

واضح رہے کہ فاطمہ نسیم پاکستان کیلئے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے مارشل آرٹس چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں، راشد نسیم 60 عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں اور خود بھی بھارت کے 15 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

فاطمہ کا اس ریکارڈ کے بعد کہنا تھا کہ فائٹ میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں۔

enter image description here
enter image description here

یہاں یہ بات بھی قبل ذکر ہے کہ پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کی جانب سے بنایا جانے والا 75 واں عالمی ریکارڈ ہے۔