Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منگلا اور راول ڈیم میں پانی کی گنجائش میں اضافہ، اسپل ویز کھول دیئے گئے

اسلام آباد:منگلا اور راول ڈیم میں پانی کی گنجائش میں اضافے کے ...
شائع 31 اگست 2020 11:54am

اسلام آباد:منگلا اور راول ڈیم میں پانی کی گنجائش میں اضافے کے بعد اسپل ویز کھول دیئے گئے۔

ملک مختلف حصوں میں پھر برسات کے ڈیرے ہیں، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم اور گوجرخان میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1241.30فٹ ہو گئی جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242فٹ ہے، وفاقی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث راول ڈیم کے اسپل ویز ایک بار پھر کھول دیئے گئے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ،محکمہ موسمیات نے سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

ایس ڈی ایم اے نے سیاحوں اور شہریوں کو بارش والے علاقوں میں سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔