Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار یاسر حسین کو دوغلہ قرار دیدیا

پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین کی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک...
شائع 26 اگست 2020 11:40pm

پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین کی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک بھارتی گانے پر اداکارہ حرا مانی کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین یاسر حسین کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں کیونکہ وہ متعدد مرتبہ ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل کی مرکزی اداکارہ اسراء بلجیک کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے کی مخالفت کرچکے ہیں۔

صارفین یاسر حسین کو دوغلہ قرار دیتے ہوئے سوال اُٹھا رہے ہیں کہ یاسر اپنے گانوں کو پروموٹ کرنے کی بجائے بھارتی گانے پر ڈانس کرکے اُسے کیوں پروموٹ کررہے ہیں؟

enter image description here
enter image description here