داؤدابراہیم کےساتھ نام جوڑنےپرمہوش حیات کابھارتی میڈیاکوکراراجواب
بھارتی میڈیا نے پاکستان کی تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات کا نام داؤد ابراہیم کے ساتھ جوڑنے کی بھونڈی کوشش کی جس پر اداکارہ نے اب کرار جواب دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی خبر رساں اداروں نے مہوش حیات سے متعلق خبر شائع کی تھی کہ اُن کے داؤد ابراہیم کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں جس پر اب اداکارہ نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کرار جواب دیا ہے۔
مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مجھ پر ایسے الزامات کیوں لگائے جارہے ہیں اور ان سب کے پیچھے اُن کا کیا ایجنڈا ہے۔
اداکارہ نے لکھا میں صرف اتنا کہوں گی کہ اس طرح کی گٹر جرنلزم مجھے نہیں روک سکتی، میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت کے خلاف ہمیشہ آواز اُٹھاتی رہوں گی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اگلی بار اگر آپ میرا نام کسی کے ساتھ جوڑنا چاہیں تو میں لیونارڈو ڈی کیپریو کا نام تجویز کروں گی۔
Comments are closed on this story.