Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے ،کل منگلا...
شائع 25 اگست 2020 08:57pm

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے ،کل منگلا ڈیم سےسوا لاکھ کیوسک پانی دریائے جہلم میں چھوڑا جائے گا جس سے درمیانے درجے کے سیلاب کا اندیشہ ہے ۔

کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر افیسران کے ہمراہ دریاۓ جہلم کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اس دوران ریسکیو عملے نے مشقیں بھی کیں۔

کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242فٹ ہے ۔

کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ سیلابی صورتحال سے جہلم شہر کو خطرہ نہیں نواحی علاقوں کو خطرہ ہے وہاں اعلانات کروا دئیے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے۔