Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین سے شادی کی، اقرا عزیز

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں...
اپ ڈیٹ 18 اگست 2020 12:33am

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین نے جلد شادی کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر نے ایک آن لائن انٹرویو میں اقرا عزیز سے جلدی شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اقرا نے کہا کہ مجھے دراصل اُن سوالوں سے اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو ایک ساتھ دیکھ کر پوچھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے تھے کہ آپ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں؟ ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ ایک اسلامی ملک میں آپ ایسا کیسے کرسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سوالات میں الجھنے کے بجائے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا تاکہ گھر والوں کی دعاؤں کے ساتھ ایک ساتھ خوشی سے رہیں۔

ان کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو دیکھئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here