نوجوان کرکٹر کی گھر سے لاش برآمد
نئی دہلی: بھارت کے نوجوان مقامی کرکٹر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر کرکٹ کھیلنے والے پچیس سالہ کھلاڑی کرن تیواری کی پھندے میں لٹکی لاش اُن کے گھر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق تیواری کی لاش پیر کی رات برآمد ہوئی، جس گھر سے کرکٹر کی لاش برآمد ہوئی تیواری اُس گھر میں رہائش پذیر تھے۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیواری ممبئی رجنی ٹرافی سمیت دیگر مقامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔
ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں خدشہ ہے تیواری نے خودکشی کی اور وہ پھندے میں جھول گیا‘۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’تیواری بھارت کے مشرقی علاقے گوکلونگر کے گاؤں گوری میں رہائش پذیر تھے اور اسی گھر سے اُن کی لاش برآمد ہوئی‘۔ پولیس نے کورار پولیس اسٹیشن میں کھلاڑی کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Comments are closed on this story.