Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرینہ کپور ایک بار پھر حاملہ ہوگئیں

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد متوقع...
شائع 13 اگست 2020 09:06am

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، بولی وڈ اسٹارز کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان کے ذریعے خبر کی تصدیق کی گئی۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ بدھ کے روز جاری بیان میں بولی وڈ اسٹارز کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ وہ اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 8 سال قبل 2012 میں شادی کی تھی۔ نواب خاندان کے فرزند سیف علی خان کی یہ دوسری شادی تھی۔

سیف علی خان کی جانب سے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی گئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ابراھیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان ہے۔

سارہ علی خان بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فل اسٹار بن چکی ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں 2016 میں بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔ جبکہ اب ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد دونوں بولی وڈ اسٹار کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغام دیے جا رہے ہیں۔