کیا آپ کو بھی خواب یاد نہیں رہتے؟ یہ نسخہ آزمائیں
اکثر لوگ جب خواب دیکھتے ہیں تو کبھی تو وہ یاد رہ جاتے ہیں لیکن ...
اکثر لوگ جب خواب دیکھتے ہیں تو کبھی تو وہ یاد رہ جاتے ہیں لیکن عام طور پر یا تو مکمل خواب یا پھر خواب کا کچھ حصہ ذہن سے محو ہوجاتا ہے۔
خواب کا یاد رکھنا بعض اوقات اسلئیے بھی ضروری ہوتا ہے کہ ان ک صحیح تعبیر کے لیے خواب کی تفصیلات درکار ہوتی ہیں۔ آج کی یہ تحریر اُن تمام قارائین کے نام ہے جن کو خواب یاد رکھنے میں مشکل درپیش ہوتی ہے۔
کیلا، چنے اور ٹیونا (Tuna) مچھلی میں پائے جانے والا وٹامن بی 6 لوگوں کو خواب یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 5 دن تک اس وٹامن کا زیادہ استعمال لوگوں کی خواب یاد رکھنے کی صلاحیت 64 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.