نور بخاری کا وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سے کیا تعلق ہے؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی نور بخاری نے عون چوہدری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے
خیال رہے کہ عون چوہدری نور بخاری کے سابق شوہر تھے تاہم کچھ عرصہ قبل یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ دونوں نے دوبارہ نکاح کر لیا ہے۔ ان چہ مگوئیوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا تھا جب نور کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کا ہیرو قرار دیا گیا تھا۔
تاہم جوڑے کی جانب سے اس بات کی نہ تصدیق کی گئی نہ تردید، لیکن نور کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ساتھ ہیں۔
نور بخاری نے عون چوہدری کے ساتھ بیٹی فاطمہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔‘
نور نے لکھا کہ ’آپ نے جو چاہا وہ پا لیا، جیو ہزاروں سال۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں نے متقین کے بارے میں قرآن پاک میں پڑھا تھا، اور یقیناً آپ اُن میں سے ایک ہیں۔‘
نور نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی عون کی سالگرہ کی پارٹی کی تصویریں شیئر کیں۔
تین سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔
ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔
38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔
نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔
ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔
نور کی زندگی کے ہیرو عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔
عون چوہدری وزیر اعظم کے اس قریبی حلقے کا حصہ تھے جو جنوری 2018 میں ان کی تیسری شادی کا راز داں تھا۔
اگست 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عون چوہدری اس مختصر وفد کا بھی حصہ تھے جو نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گیا۔
Comments are closed on this story.