صحافی مطیع اللہ جان ازخود نوٹس کیس، پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان
صحافی مطیع اللہ جان ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے پولیس رپورٹ...
صحافی مطیع اللہ جان ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چار ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئی جی صاحب آپکی ٹیم کو تفتیش کرنا ہی نہیں آتا،پولیس نے ابھی تک کرائم سین کا نقشہ ہی نہیں بنایا،اسلام آباد پولیس بابوں کی طرح لیٹر بازی کررہی ہے۔
چیف جسٹس نے ڈی آئی جی آپریشنز پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا جس ادارے سے معلومات لینی ہیں وہاں جا کر بیٹھ جائیں،اٹارنی جنرل نے بھی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس نے ابھی تک کرائم سین کا نقشہ نہیں بنایا۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.