Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا

کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کو...
شائع 06 اگست 2020 02:47pm

کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف وزیراعلی سندھ کو پابند کریں کراچی کے مسائل کے حل کیلئے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کروائیں ،شہر میں کوئی حکومتی رٹ نہیں ،نالوں کی صفائی کیلئے وزیراعظم کوایکشن لینا پڑا ،کیا یہ نالوں کی صفائی فوج اور این ڈے اے کا کام ہے یہ بھی ناکام ہوئے تو پھر ۔

سربراہ پاک سر زمین پارٹی کا کہنا تھا ہم نے کراچی کو زبان کی بنیاد پر 6حصوں تقسیم کردیا ہے جو کسی سازش سے کم نہیں جو کہ سندھ کی تقسیم کا اغاز ہے جسے ہم نامنظور کرتے ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف کراچی کو ایک ڈسڑکٹ بنائیں کراچی کے مسائل ملک کیلئے سیکیورٹی کا مسئلہ بن گیا ہے ۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم مسائل اجاگر نہیں کرتے بلکہ انہیں حل کرتے ہے ہم نے آج تک جو کہا وہ سچ ثابت ہوا،پی پی نے 31اگست 2013کو لائے گئے قانون پر کیوں خاموش رہی،پی ایس پی کسی صورت سندھ کی تقسیم کو قبول نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی اور اس کے رفقا کار کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ،4سال سے شہر لوٹنے والوں کو بھی جیلوں میں ہونا چاہیئے، جماعت اسلامی کی ریلی پر ہونے والی دہشتگردی کی مذمت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔