Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خودکشی سے قبل سشانت سنگھ نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟ حیران کن انکشاف

ممبئی: حال ہی میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ کے جواں...
شائع 03 اگست 2020 10:47pm

ممبئی: حال ہی میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ کے جواں عمر اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی سے قبل گوگل پر کیا سرچ کیا، پولیس نے حیران کن انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ نے خودکشی سے قبل 'پین لیس ڈیتھ' (بناء تکلیف کے موت) اور 'مینٹل ڈِس آرڈر' جیسے الفاظ سرچ کئے۔

ممبئی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی لین دین کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں سشانت سنگھ راجپوت کی جنوری 2019 سے جون 2020 کے درمیان کی بینک اسٹیٹمنٹس کا تجزیہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے پیسے ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ 16 جون کو سشانت کے گھر والوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے تھے لیکن انہوں نے کسی پر شک ظاہر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رواں برس جون کی 16 تاریخ کو اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔