Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیو کلیئر ہتھیاروں کا شکریہ! اب کوئی جنگ نہیں ہوگی، کم جونگ ان

شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان کا کہنا ہے کہ اب کوئی جنگ نہیں ہو...
شائع 28 جولائ 2020 01:16pm

شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان کا کہنا ہے کہ اب کوئی جنگ نہیں ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر کم جونگ ان نے جوہری ہتھیاروں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اب دنیا میں کوئی جنگ چھڑنے کا خدشہ نہیں ہے کیونکہ جوہری ہتھیار کسی بھی ملک کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک بڑا ہتھیار ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر کم نے ان خیالات کا اظہار کورین وار کے خاتمے کی یاد میں منعقدہ 67ویں تقریب سے خطاب میں کیا۔

صدر کم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک نے جوہری ہتھیار انتہائی طاقت حاصل کرنے کی غرض سے بنائے تاکہ کبھی بھی کسی مسلح تصادم کا حصہ بننا ہماری مجبوری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم سامراجی قوتوں اور دشمن قوتوں کی طرف سے کسی بھی طرح کے شدید دباؤ اور فوجی خطرات کے مقابلے میں اپنا مکمل دفاع کرنے کے اہل ہیں۔