Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

آج سےعید تعطیلات تک اسلام آباد کے تفریحی مقامات بند رکھنےکافیصلہ

اسلام آباد:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج سے عید تعطیلات...
شائع 27 جولائ 2020 10:31am

اسلام آباد:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج سے عید تعطیلات تک اسلام آباد کے تفریحی مقامات بند رہیں گے، عوام گھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں ۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا کوکنٹرول کرنے کیلئے آج سے عید تعطیلات تک اسلام آباد کے تفریحی مقامات بند رہیں گے،مری ایکسپریس وے،مارگلہ،پارکس،تفریحی مقامات،ہوٹل وغیرہ،پکنک کے مقامات اورہل اسٹیشن بند ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آبادنے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ فی الحال گھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں،اس دفعہ تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں اور انسانی جانیں بچائیں۔