Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی جنگی جہازوں نے ایرانی مسافر طیارہ گھیرے میں لے لیا

امریکی غنڈہ گردی نےسیکڑوں زندگیاں داؤپرلگادیں۔ امریکی جنگی...
شائع 24 جولائ 2020 11:29am

امریکی غنڈہ گردی نےسیکڑوں زندگیاں داؤپرلگادیں۔ امریکی جنگی جہاز شام کی فضائی حدودمیں ایرانی مسافرطیارے کےاس قدر قریب پہنچ گئے کہ پائلٹ نے مشکل سے لوگوں کی جان بچائی ۔

ایران کےسرکاری میڈیاکی جانب سےجاری کی گئی ویڈیو میں جنگی طیاروں کو ایرانی مسافر طیارے کے انتہائی قریب دیکھا جاسکتاہے۔ پاکٹ طیارے میں سوار ایک مسافر کے مطابق امریکی جنگی طیارے مسافرجہاز کے دائیں بائیں آگئے تھے اور محض سو میٹر سے بھی کم فاصلے پر پہنچ گئے۔

ایک اورشخص کے مطابق طیاروں پر صیہونی نشانات بھی موجود تھے جس سے انہیں اسرائیلی سمجھاگی، پاکٹ پائلٹ نے ایلٹی ٹیوڈ گراکر جنگی جہازوں سے دوری اختیارکی تو کئی مسافر لڑکھڑا کر زخمی ہوگئے اور جہاز میں چیخ و پکار مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پائلٹ نے مشکل سے طیارے پر قابو پایا اور بیروت انٹرنیشنل ایئرپورت پر کامیابی سے لینڈ کرگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ ایران سے لبنانی دارالحکومت بیروت جارہاتھا۔

دوسری جانب شامی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی مسافر طیارے کو جس وقت گھیرے میں لیا گیا اس وقت وہ اس علاقہ کی فضا پر محو پرواز تھا جہاں امریکی فوجی اڈہ موجو د ہے۔