Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارہویں جماعت میں دوسری بار فیل ہونے پر طالبعلم کی خودکشی

حالیہ کچھ عرصے کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کی جائے تو بھارت میں...
شائع 15 جولائ 2020 10:02pm

حالیہ کچھ عرصے کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کی جائے تو بھارت میں خودکشی کا رجحان بڑھتا ہی چلا جارہا ہے اور آئے روز ایسی خبریں سامنے آتی رہتی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نوجوان طالبعلم نے دوسری بار بارہویں جماعت میں فیل ہونے پر خود کو گولی مارلی۔

خودکشی کرنے والے طالبعلم کا نام امیت تھا جس کا تعلق ضلع مراد آباد سے بتایا جارہا ہے، یہ طالبعلم دوسری مرتبہ بارہویں جماعت میں فیل ہوا جس پر اس نے مایوس ہوکر انتہائی قدم اٹھالیا۔

پولیس کے مطابق امیت نے گھر کی دوسری منزل پر جاکر اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مارلی، وہ انگلش میڈیم اسکول میں بارہویں جماعت کا طالبعلم تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے واردات سے کوئی خط نہیں ملا۔