Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

اقراء عزیز کے ساتھ جھگڑے کی تصدیق

ٹی وی اداکارہ صحیفہ جبار نے کینیڈا میں یاسر حسین اور اقراءعزیز...
شائع 30 جون 2020 12:28pm

ٹی وی اداکارہ صحیفہ جبار نے کینیڈا میں یاسر حسین اور اقراءعزیز کے ساتھ جھگڑا ہونے کی تصدیق کر دی۔

صحیفہ جبار نے کہا کہ ان کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اقراءعزیز کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جس میں ان کا بھی کچھ قصور تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سب وہاں ایک نجی ٹی وی چینل کی ایوارڈ ز کی تقریب کے لیے موجود تھے کہ ایک کلب میں ان کی اقراء سے اس وقت لڑائی ہوئی جب وہ یاسر سے بات کر رہی تھیں.

انہوں نے بتایا کہ اس لڑائی میں زیادہ قصور اقراءکا ہی تھا لیکن وہ اور یاسر بھی تھوڑے قصور وار تھے۔