Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ ٹور: تھکاوٹ کے بعد پلیئرز کی مالش کون کریگا؟

تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے آج صبح مانچسٹر روانہ...
شائع 29 جون 2020 10:55am

تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے آج صبح مانچسٹر روانہ ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم کے گیارہ افراد پر مشتمل سپورٹ اسٹاف میں کوئی مساجر شامل نہیں۔

اس کے بعد سوال یہ کھڑا ہو گیا ہے کہ دورے پر تھکاوٹ کے بعد پلیئرز کی مالش کون کرے گا کیونکہ پی سی بی نے اپنے پریس ریلیز میں اس بابت کوئی وضاحت نہیں کی ہے ۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد عمران کو طلب کیا گیا تھا، جن کو ریزرو پلیئرز کے ساتھ ٹیسٹنگ کے عمل میں شامل تو کیا گیا لیکن اس بات کا کوئی علم نہیں ہوسکا کہ ان کے ٹیسٹ کا کیا نتیجہ رہا اور ٹیم کے ساتھ جانے والا مساجر کون ہوگا؟