Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا اور کہا...
شائع 25 جون 2020 08:19pm

وزیراعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا اور کہا اسامہ بن لادن کی موت کے بعد پوری دنیا نے ہمیں گالیاں نکالیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحادی ہمارے ملک میں آکر کارروائی کررہا تھا،ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت امریکا کی جنگ کا حصہ نہیں بنی، آج ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ عزت دیتا ہے،اب امریکا درخواست کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے بھی پاکستان کا بڑا کردار ہے، آج کوئی ہمیں دوغلی پالیسی کا الزام نہیں دیتا۔