Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قتل یا خودکشی؟ سشانت سنگھ راجپوت کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی یا اُن ...
شائع 24 جون 2020 11:16pm

بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی یا اُن کا قتل ہوا حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ ان کی موت کا معاملہ انڈسٹری کا ایک متنازع مسئلہ بنا ہوا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہوں نے خودکشی ہی کی ہے کیونکہ اُن کی موت دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی ہے۔

ممبئی پولیس کو بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اداکار نے خودکشی ہی کی ہے کیونکہ ان کے جسم پر کسی قسم کی چوٹ کا کوئی نشان نہیں ہے اور نہ ہی ایسے شواہد ملے ہیں جو قتل یا کسی دوسرے مشکوک معاملے کی جانب اشارہ کرے۔

پولیس کے مطابق آنجہانی اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر 5 ڈاکٹروں کے دستخط بھی موجود ہیں۔ سشانت نے خود کو پنکھے سے لٹکایا اور اسی وجہ سے ان کا دم گھُٹ گیا۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو باندرہ کے فلیٹ میں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اداکار ڈپریشن کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔