Aaj News

اتوار, اپريل 27, 2025  
28 Shawwal 1446  

رہائش کے لیے ناروے بہترین ملک قرار

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2015 06:21am

12394395_950393498380713_1813139182_o

ناروے کو رہائش کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دے دیا گیا۔ ایک سو اٹھاسی ممالک کی فہرست میں پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد ایک سو سینتالیس ویں نمبر پرآ گیا۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین ڈی پی نے دوہزار پندرہ کے لیے انسانی ترقی کا عالمی اشاریہ جاری کر دیا ہے، جس میں ناروے کو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔فہرست دنیا کے188 ممالک میں اوسطاعمر، تعلیم، آمدنی اور معیارِ زندگی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
ناروے مسلسل بارہ سال سے اس فہرست میں پہلے مقام پر آرہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ناروے میں لوگوں کی اوسط عمر81.6 سال ہے جبکہ وہاں کے عوام اوسطاً ساڑھے17سال تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ فہرست میں ناروے کے بعد بالترتیب آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، امریکہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک کے نام شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں آٹھ کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہیں۔برطانیہ کو14 ویں مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ چین اور بھارت اس فہرست میں بالترتیب 90 اور 130ویں نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کو 73 واں، بنگلہ دیش کو 142واں، نیپال کو 145 واں، پاکستان کو147 واں اور افغانستان کو 171 واں مقام دیا گیا ہے۔ رواں سال پاکستان کے مقام میں مزید ایک درجے کی تنزلی آئی ہے۔ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 48 اعشاریہ چار فیصد ہے جبکہ ملک میں آٹھ کروڑ30 لاکھ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہے۔