Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

مینا کماری کودنیا سے رخصت ہوئے چوالیس برس بیت گئے

شائع 31 مارچ 2016 06:18am

mina111111111

ممبئی:بھارتی سینما اسکرین پر طویل عرصے تک راج کرنے والی مینا کماری کو دنیا سے رخصت ہوئے چوالیس برس بیت گئے۔

مینا کماری کا اصل نام ماہ جبیں جبکہ فلمی نام مینا کماری تھا،مینا کماری نے کم عمری میں ہی فلمی دنیا میں قدم جمائے ،تینتس سالہ فنی کیرئیر میں نوے سے زائد فلمیں کیں۔

مینا کماری کی مشہور فلموں میں پری نیتا، کاجل، پھول اور پتھر،دل ایک مندر،آرتی،پاکیزہ اور صاحب بی بی جیسی فلمیں شامل ہیں۔

مینا کماری نے ساٹھ کی دہائی میں مشہور شاعر کمال امروہی سے شادی کی تاہم یہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ان کی فلم پاکیزہ فروری انیس سو بہتر میں اس وقت ریلیز ہوئی جب وہ شدید بیمار تھیں اور فلم کی ریلیز کے دو ماہ بعد ہی اکتیس مارچ کو دنیا سے کوچ کرگئیں۔

مینا کماری اپنی باکمال اداکاری کے باعث آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔