Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیموں کے چند ناقابل یقین فوائد

شائع 28 مارچ 2016 03:47pm

lemon

لیموں کا استعمال تقریباََ ہر گھر میں ہوتا ہے اور قدرت نے بظاہر اس چھوٹے سے دکھنے والے پھل میں ہزاروں فوائد پوشیدہ رکھے ہیں،اس کو گوناگوں غذائی فوائد اور حفظان صحت کے لحاظ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔اس پھل کی جائے پیدائش جنوبی ایشیاء کو قرار دیا جاتا ہے لیکن اپنی بھر پور افادیت کے باعث آج یہ پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔آج ہم آپ کو لیموں کے چند ایسے ناقابل یقین فوائد بتانے جارہے ہیں جن کا استعمال کرکے آپ اپنی زندگی کو آسان اور جسم کو تندرست و توانا بناسکتے ہیں۔

لیموں کا استعمال کولیسٹرول کو گھٹا کر وزن کو کم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

لیموں میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کو صحت مند رکھتی ہے اور وقت سے پہلے جھریاں پڑنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

لیموں جسم کے اندرونی اعضاء کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔

اگر شہد کی مکھی کاٹ لے تو اس پر تازہ لیموں کا رس لگانے سے درد میں نمایاں کمی آجاتی ہے۔

لیموں میں موجود وٹامن سی دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

لیموں کا استعمال خون کو صاف رکھتا ہے اور جسم کے فاسد مواد کے اخراج میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

لیموں میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے اور یہ ہمارے اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہے۔

لیموں کے ذریعے آنکھوں کے گرد بنے حلقوں کو بھی رفع کیا جاسکتا ہے۔

لیموں کا استعمال نظام انہضام کو بہتر بنانے میں بھی کارآمد ثابت ہوتاہے۔

لیموں جسم میں ہونے والے مختلف انفیکشنز سے لڑنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

لیموں کا استعمال گردے کی پتھری کم یا ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لیموں کے استعمال سے سستی، متلی یا قے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔

لیموں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔

لیموں میں وٹامن سی ہوتا ہے جو ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔