Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کی ماں کا ایسا کارنامہ جس نے سب کو رُلا دیا

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2016 06:38am

8d03d15a1883ac6d8c01dd561bcdceb2

انسان کی زندگی میں سب سے اہم رشتہ اس کے والدین کا ہوتا ہے اور ماں کی بے غرض محبت کوتو ہمیشہ مثالیں دے کر بیان کیا جاتاہے۔ایسی ہی ایک ماں ہے جنہوں نے اپنی اولاد کے لئے کچھ ایسا کیا کے سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔

چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے منگولیا کے صحرا میں لاکھوں درخت اگا دیے یہ کام وہ پچھلے بارہ برس سے اپنے بیٹے کی خواہش کو پورا کر نے کے لئے کر رہی ہے یہ کام وہ اپنے بیٹے کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئے کر رہی ہے جو سولہ سال پہلے جاپان میں ایک حادثہ کے نتیجے میں بحق ہوگیا تھا۔

جاں اس حادثہ نے اسے بری طرح متاثر کیا مگر بلاآخر اس نے اس رنج و غم سے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک راستہ تلاش کیا اور اپنی زندگی کو اپنے بیٹے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے وقف کردیا۔ اس کے اکلوتے بیٹے نے کہا تھا کہ وہ شمالی چین میں منگولیا میں بڑھتے ہوئے ریگستان کو روکنا چاہتا ہے۔ وہ بچپن ہی سے فطرت میں دلچسپی رکھتا تھا جیسے ہوا، بارش، پودے اور جانور۔