Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روس :یوکرین کی ایک پائلٹ کو22 برس قید کی سزا

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2016 07:04am

ukrain-poliol-priosn

ماسکو:روس کی عدالت نے یوکرین کی ایک پائلٹ کو دو صحافیوں کی موت کا مجرم قرار دے کر بائیس برس قید کی سزا سنادی ہے۔روس کی عدالت میں یوکرین کی ایک پائلٹ کو دو صحافیوں کی موت کا مجرم قرار دے کر بائیس برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خاتون پائلٹ نادیا ساوچینکو نے فیصلہ سننے کے بعد عدالت میں لوک کہانی کے انداز میں احتجاجی گیت گانا شروع کردیا، ججوں نے دو دنوں تک کیس کا مطالعہ کرنے کے بعد انھیں مجرم قرار دے دیا۔ملزم پائلٹ نے تمام الزامات سے انکار کیا ۔ پائلٹ کا کہنا تھا کہ ان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر بدنامی کا باعث بنا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو نے کہا کہ یوکرین کبھی بھی اس 'نام نہاد' فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گا ،انہوں نے ساوچینکو کے بدلے میں دو روسی فوجیوں کو رہا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔