Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

مجھے اپنا کام بالکل پسند نہیں ہے،کرینہ کپور

شائع 23 مارچ 2016 06:36am

karina-kapoor000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپورکا شمار فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ان کی کوئی بھی فلم ایسی نہیں ہے جسے مداحوں سے پزیرائی حاصل نہ ہوئی ہو۔

لیکن آ پ کو یہ جان کر حیرت ہوگی لاکھوں دلوں کی دھڑکن کرینہ کپور کو اپنا کام بالکل پسند نہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اپنا کام کبھی نہیں دیکھتی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سوچتی ہوں میں نے جو بھی کام کیا ہے اس سے بہتر کر سکتی تھی ،میں کام کے دوران کی جانے والی غلطیوں کو نہیں دیکھ سکتی اسلئے اپنا کام بھی نہیں دیکھتی۔

میری والدہ ببیتا اوربہن کرشمہ کپور میری فلمیں دیکھ کر بتاتی ہیں کہ میں نے کہاں غلطی کی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں ابھی بھی نووارد ہوں اور مجھے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کیا ہے جن میں کبھی خوشی کبھی غم، بجرنگی بھائی جان،جب وی میٹ،تھری ایڈیٹ اور باڈی گارڈ وغیرہ شامل ہیں۔