Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم پاکستان پروفاقی اورصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2016 09:18am

pak-day-salami-top

اسلام آباد:یوم پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ دن کا آغاز ہوا، نماز فجرمیں ملکی سلامتی،خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

چھہیترواں یوم پاکستان آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،،یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ انتہا پسند اوردہشت گرد قوتوں کوشکست دیکر ملک کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے پوری لگن سے کام کیا جائے گا،فجر کی نماز کے بعد ملک کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یوم پاکستان کے موقع پروفاقی دارالحکومت کے دامن کوہ میں اکتیس توپوں کی سلامی سے یوم پاکستان کے دن کا آغاز کیا گیا۔ لاہور میں دن کا آغازمحفوظ شہید گیریژن میں21 توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔ توپوں کی سلامی پاک فوج کے دستے نے دی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی یوم قرارداد پاکستان کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا،اس موقع پر خیبرپختونخواہ کے تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات، سیمینارز ، ریلی اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-0601_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-0601_x264.mp4"][/video]